پاکستانی ٹیم کیلئے کسی بھی نمبر پر کھیلنے کو تیار ہوں : شاداب خان

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی ٹیم کیلئے کسی بھی بیٹنگ نمبر پرکھیلنے کو تیار ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم ،لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 23 سالہ وائٹ بال نائب کپتان نے کہا کہ میرے کہنے پر فیصلہ ہو تو ضرور مڈل آرڈر میں کھیلوں مگر ٹیم کی ضرورت کو دیکھنا پڑتا ہے، اس لیے کسی بھی بیٹنگ نمبر پر کھیلنے کو تیار ہوں۔
آل راؤنڈر نے کہا کہ مصروف شیڈول گرین شرٹس کا منتظر ہے،آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل ہر سیریز کے پوائٹس اہم ہیں، اس لیے فی الحال پوری توجہ دورہ نیدرلینڈز پر ہے، اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم بھرپور تیاری کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پوری ٹیم ایک فیملی کی طرح اور بابراعظم کی قیادت میں متحد ہے، یکجا ہوکر کھیلیں تو کامیابیاں بھی ملتی رہیں گی، تمام کھلاڑی آئندہ میچز میں بہترین کارکردگی کیلیے بے تاب ہیں۔
بھارت کیخلاف ایشیا کپ میں گرین شرٹس کی فتح کے امکانات پر شاداب خان نے کہا کہ کوئی بھی حریف ہو ہم صرف جیت کیلیے میدان میں اترتے ہیں،اسی سوچ کے ساتھ روایتی حریف سے مقابلہ کریں گے۔

Recent Posts

اٹک میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 4افراد جاں بحق

اٹک (قدرت روزنامہ)اٹک میں ڈھاک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کوٹکرسے 4…

5 hours ago

محسن نقوی کا تعلق جس قبیلے سے ہے وہ ہمارے ہاتھ مضبوط کرتا ہے، رانا ثناءاللّٰہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے…

5 hours ago

مولانا فضل الرحمان کا کیپٹن (ر) صفدر کے خطاب پر طنز، کیا کہا ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف…

5 hours ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم…

6 hours ago

پرینیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈا کی بینائی جانے کا خدشہ

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کی نامور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور بھارتی سیاستدان راگھو…

6 hours ago

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ورلڈ کپ کی متوقع سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے نام بتا دیئے

لندن (قدرت روزنامہ) انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے آئی سی سی ٹی 20…

7 hours ago