جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کو کیسے پورا کیا جائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وٹامن ڈی، یہ وٹامن انسانی ہڈیوں کی مضبوطی اور نشونما کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے لیکن اسکی کمی ہمیں اور ہمارے جسم کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

وٹامن ڈی ہمارے جسم میں کسی ہارمون کی طرح کام کرتا ہے اور کسی اور وٹامنز کے مقابلے میں وٹامن ڈی کے لئے تمام خلیات ایک ریسیپٹر کی طرح کام کرتے ہیں۔

آپ اپنے جسم میں اس وٹامن ڈی کی کمی کو سورج کی روشنی کے ذریعے دور کرسکتے ہیں تاہم مارکیٹ میں اس کی ادویات بھی موجود ہیں۔

یہ وٹامن انسانی ہڈیوں کی صحت اور مدافعتی نظام کے لئے انتہائی ضروری ہے لیکن اگر آپ کے جسم میں اس وٹامن کی کمی ہے تو یہ علامات غور سے پڑھیں ۔

1۔ ہڈیوں میں درد:
وٹامن ڈی ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے سب سے زیادہ ضروری ہے، یہ ہڈیوں میں کیلشیئم کو جذب ہونے میں مدد دیتا ہے جس سے ہڈیوں کی نشونما میں اضافہ ہوتا ہے۔

2۔ پسینہ آنا:
اگر کسی شخص یا بچے کو بہت زیادہ پسینہ آرہا ہے تو یہ وٹامن ڈی کی کمی کی علامت ہے اور ایسی صورت میں فوری طور پر اس کے تدارک کی ضرورت ہے۔

3۔ بال کمزور ہوجانا:
بالوں کا تیزی سے جھڑنا ذہنی دباؤ کے باعث ہوتا ہے تاہم وٹامن ڈی کی کمی بھی اس کی ایک وجہ ہے، خواتین میں خاص طور پر بال جھڑنے کی وجہ وٹامن ڈی کی کمی ہی ہے۔

4۔ پٹھوں میں درد ہونا:
وٹامن ڈی کی کمی پٹھوں میں درد اور الرجی کا سبب بھی بن سکتی ہے جو جلد کو زخمی بھی کرسکتی ہے۔

تاہم اگر آپ وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کرنا چاہتے ہیں اور تندرست رہنا چاہتے ہیں تو یہ چیزیں آپ کی مدد کریں گی۔

1۔ سپلیمنٹس:
وٹامن ڈی سپلیمنٹس بھی بازار میں عام ملتے ہیں اور انہیں روزانہ کھایا جاتا ہے۔

2۔ کلیجی کا استعمال:
گائے کی کلیجی میں وٹامن ڈی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جبکہ دیگر غذائی اجزا بھی جسم کو ملتے ہیں جیسے وٹامن اے، آئرن اور پروٹین، تاہم اس میں کولیسٹرول کی مقدار کافی زیادہ ہے تو بہت زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہئے۔

3۔ انڈوں کی زردی کا استعمال:
ویسے تو انڈے کی سفیدی میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے مگر وٹامنز اور منرلز عام طور پر زردی میں ہوتے ہیں۔ ایک انڈے کی زردی سے کچھ مقدار میں وٹامن ڈی جسم کو ملتا ہے خصوصاً دیسی انڈوں میں یہ مقدار فارمی کے مقابلے میں 3 سے 4 گنا زیادہ ہوتی ہے۔