وزیر داخلہ پنجاب کا پی ٹی آئی کارکنوں سے زیادتی کا ازالہ نہ ہونے پر وزارت چھوڑنے کا اعلان
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے پی ٹی آئی کارکنوں سے زیادتی کا ازالہ نہ ہونے پر وزارت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مجھے میرے چیف منسٹر پنجاب کا حکم ملا ہے جس نے بھی مئی کے مہینے میں آئین اور قانون شکنی کی ہے اس کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
مجھے میرے چیف منسٹر پنجاب کا حکم ملا ہے جس نے بھی مئی کے مہینے میں آئین اور قانون شکنی کی ہے اس کو نہئیں چھوڑا جاے گا
— Col (R) Muhammad Hashim| Home Minister Punjab. (@ColhashimDogar) August 10, 2022
وزیر داخلہ پنجاب نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا مسلم لیگ ن کے وہ دبنگ لیڈر جنہوں نے پی ٹی آئی کارکنوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے ہم نے چیک کیا ہے آپ تو سارے اسلام آباد بیٹھے ہیں۔ واپس آئیں گے۔
مسلم لیگ ن کے وہ دبنگ لیڈر جنہوں نے پی ٹی آی کارکنوں پہ مظالم کے پہاڑ توڑے ہم نے چیک کیا ہے آپ تو سارے اسلام آباد بیٹھے ہیں۔ واپس آئیں گے آپ
— Col (R) Muhammad Hashim| Home Minister Punjab. (@ColhashimDogar) August 10, 2022
کرنل (ر) ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے سارےلیڈرز پنجاب سے بھاگے ہوئے ہیں، پی ٹی آئی کارکنوں سے زیادتی کا ازالہ نہ ہوا تو عہدہ چھوڑ دوں گا۔
سارے ن لیگ کے لیڈر پنجاب سے بھاگے ہوے ہیں۔ اگر میرے سے پی ٹی آی کارکنوں کے ساتھ زیادتی کا ازالہ نہ ہوا تو میں عہدہ چھوڑ دوں گا
— Col (R) Muhammad Hashim| Home Minister Punjab. (@ColhashimDogar) August 10, 2022