ٹک ٹاک سمیت دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی ویڈیوز سے مقبول ہونیوالے اسٹار ‘خبانے لیم’ کروڑ پتی بن گئے ہیں .
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق خبانے لیم کو عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونیوالے بحران کے سبب نوکری سے برطرف کردیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے گھر میں ویڈیوز بنانا شروع کردیں .View this post on Instagram
خبانے اپنی ویڈیوز میں زندگی کو مشکل بنا دینے والی چیزوں کا آسان حل بتاتے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ بغیر لفظ ادا کیے محض چہرے کے تاثرات سے ہی ویڈیو بناتے ہیں، اگر ہم یوں کہیں کہ ان کی وجہ شہرت ان کے چہرے کے تاثرات اور خاموشی ہے تو غلط نہ ہوگا . اس نے صرف خاموش رہ کر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اتنے ڈھیروں فالوورز بنا لئے ہیں . اس کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر 10 کروڑ جبکہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 3 ملین کے قریب ہے .View this post on Instagram
خبانے کون ہے؟ اس ٹک ٹاکر کا نام خبانے لیم ہے جس کی عمر 21 سال ہے اور اس نے نیو یارک ٹائمز کو اپنے انٹرویو میں بتایا کہ ” مجھے نوکری سے نکال دیا گیا تھا، میں افریقی ملک سینیگال میں پیدا ہوا تھا، لیکن پھر اٹلی منتقل ہوگیا اور نوکری کے بعد فارغ رہتا تھا، پھر میں نے دوسری نوکری ڈھونڈھنے کے ساتھ ساتھ ایسی مزاحیہ ویڈیوز بنانی شروع کردیں اور دیکھتے ہی دیکھتے میرے فالوورز اتنے بڑھ گئے کہ مجھے اندازہ ہی نہیں تھا کہ لوگوں میں اتنا مقبول ہو جاؤں گا . خاموش ٹک ٹاکر کا خواب خبانے کا کہنا ہے کہ میرا صرف ایک ہی خواب ہے کہ میں اپنی ماں کے لئے گھر بناؤں اور محنت کرکے اپنا نام بناؤں لیکن مجھے لگتا ہے کہ میری کم محنت بھی خدا کو شاید پسند آگئی ہے . اثاثے کتنے ہوگئے؟ خبانے لیم کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 1.3 ملین ڈالر اور 2.7 ملین ڈالر کے درمیان ہے جو پاکستانی 45 کروڑ روپوں تک بنتی ہے . . .View this post on Instagram