پاکستان

پاک فوج کے شہداء کیخلاف منفی پروپیگنڈا کرنیوالے 754 ٹوئٹ کی نشاندہی کرلی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہائی لیول تحقیقاتی ٹیم نے پاک فوج کے شہدا کیخلاف منفی پروپیگنڈا کرنیوالے 754 ٹوئٹ کی نشاندہی کر لی۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شہدا کیخلاف منفی پروپیگنڈا کے معاملے پر سوشل میڈیا پر منفی مہم چلانے والوں کیخلاف تحقیقات جاری ہے۔ایف آئی اے اور حساس اداروں کی جانب سے تحقیقاتی ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کرادی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ہائی لیول تحقیقاتی ٹیم نے منفی پروپیگنڈا کرنیوالے754ٹوئٹ کی نشاندہی کر لی ہے اور منفی پروپیگنڈا کرنے والے 237 ہینڈلرز سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منفی پرپیگنڈا کرنیوالوں میں 204 پاکستانی،17 بھارتی اور 16دیگر ممالک کے لوگ شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق 84افراد تحقیقات کا حصہ ہے اور 6 افراد کی پہلے سے شناخت مکمل کر لی گئی ہے جبکہ 78 افراد کا ڈیٹا نادرا کو تصدیق کے لئے بھجوایا گیا ہے، رپورٹ آنے کے بعد مزید تحقیقات آگے بڑھائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں