عالیہ بھٹ کے چھوٹی عمر میں ماں بننے کے فیصلے پر کرینہ کپور کا ردِ عمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے اداکارہ عالیہ بھٹ کی چھوٹی عمر میں ماں بننے پر تعریف کی ہے۔کرینہ کپور خان کا ایک حالیہ انٹرویو میں عالیہ بھٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ’عالیہ بھٹ موجودہ دہائی کی بہترین اداکارہ ہیں‘۔
اُنہوں نے کہا کہ’میرے خیال میں اتنی چھوٹی عمر میں حاملہ ہونے، اور اس عمر میں ماں بننے کا فیصلہ کرنے کے لیے اسے میرے کسی مشورے کی ضرورت نہیں ہے‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’عالیہ بھٹ بہت بہادر اداکارہ اور انسان ہیں اور حاملہ ہونا ایک عام سی بات ہے‘۔کرینہ کپور خان نے عالیہ بھٹ کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ اپنے کیرئیر کی اس شاندار دوڑ کو جاری رکھیں گی کیونکہ وہ انتہائی باصلاحیت ہے‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ انسان کو صرف اپنی ذات پر یقین رکھنا چاہیے اور یہی سب سے اہم چیز ہے‘۔