ناصر خان جان نے شادی کرلی، تصاویر دیکھیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان نے بھی شادی کرلی ہے۔رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی تصویریں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by I’m Nasir Khan Jan Modal (@official.nasirkhanjan)


ان تصاویر میں سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان کو ایک کمرے میں دلہن کے لباس میں موجود ایک لڑکی کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

ان تصاویر میں ناصر خان جان کمرے میں اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ موجود ہیں۔

ناصر خان جان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں ایک تصویر ان کے دودھ پلائی کی رسم کی بھی تاہم سوشل میڈیا اسٹار نے اپنی دلہن کا چہرہ ایک ایموجی کی مدد سے مداحوں سے چھپایا ہوا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ سال سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان نے اپنی منگنی کا اعلان بھی کیا تھا۔

ناصر خان نے ٹوئٹ میں اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ منگنی کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا اسٹار نے بتایا کہ ان کی منگیتر ایک اچھی تعلیم یافتہ لڑکی ہے اور وہ اگلے ہفتے ان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بھی بندھ جائیں گے۔

ناصر خان نے اپنے ٹوئٹ کے اختتام میں کہا کہ میں میں مشغول ہوں۔ الحمد اللہ میری زندگی کی ساتھی بہت اچھی لڑکی ہے جن کے ساتھ نکاح اگلے ہفتے ہوگا۔

واضح رہے ناصر خان جان نے کہا کہ “میں نے اپنے تمام پرستاروں اور تمام میڈیا چینلز کو مدعو کیا ہے خوش آمدید.”