اداکارہ ریما نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان نے عُمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ماضی کی مقبول ترین اداکارہ ریما خان کی جانب سے 10 محرم الحرم کو اُن کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ اسٹوریز شیئر کی گئیں۔
ریما خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی کی چند تصویریں اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Zaib Com (@zaibcom2022)


تصویروں اور ویڈیوز میں ریما خان کو اُمتِ مسلمہ کے مقدس مقامات کی زیارت کرتے ہوئے دِکھایا گیا۔


اس موقع پر ریما خان نے پاکستان اور اس ملک کے عوام کی ترقی کے لیے دُعا بھی کی۔ انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کردہ تصویروں میں ریما خان نے سیاہ چادر اور چہرے پر ماسک پہنا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ریما خان نے سال 2011ء میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر طارق شہاب کے ساتھ شادی کی تھی جس کے بعد وہ امریکا منتقل ہوگئی تھیں۔اس جوڑے کا ایک بیٹا ہے، اس کے علاوہ ریما خان کو سال 2019ء میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغۂ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا تھا۔