اداکارہ ریما نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان نے عُمرے کی سعادت حاصل کرلی . ماضی کی مقبول ترین اداکارہ ریما خان کی جانب سے 10 محرم الحرم کو اُن کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ اسٹوریز شیئر کی گئیں .


ریما خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی کی چند تصویریں اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کیں .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Zaib Com (@zaibcom2022)


تصویروں اور ویڈیوز میں ریما خان کو اُمتِ مسلمہ کے مقدس مقامات کی زیارت کرتے ہوئے دِکھایا گیا .


اس موقع پر ریما خان نے پاکستان اور اس ملک کے عوام کی ترقی کے لیے دُعا بھی کی . انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کردہ تصویروں میں ریما خان نے سیاہ چادر اور چہرے پر ماسک پہنا ہوا ہے .

واضح رہے کہ ریما خان نے سال 2011ء میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر طارق شہاب کے ساتھ شادی کی تھی جس کے بعد وہ امریکا منتقل ہوگئی تھیں . اس جوڑے کا ایک بیٹا ہے، اس کے علاوہ ریما خان کو سال 2019ء میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغۂ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں