پاکستانی معیشت کو سہارا مل گیا،کس ملک نے پاکستان پر ڈالرز کی بارش کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان بین الحکومتی فریم ورک معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت ڈنمارک قابل تجدید توانائی، توانائی کی افادیت اور پانی کی فراہمی کے نظام کیلئےپاکستان کو بلاسود قرضہ فراہم کرے گا۔وزارت اقتصادی امور کے مطابق پاکستان نے حکومت ڈنمارک کے ساتھ ایک بین الحکومتی فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے ہیں،

پاکستان اور ڈنمارک کی حکومتوں کے درمیان ایک بین الحکومتی فریم ورک معاہدے پر سیکریٹری وزارت اقتصادی امور محمد حمیر کریم اور پاکستان میں ڈنمارک کی سفیر لیز روزن ہولم نے پاکستان اور ڈنمارک کی حکومتوں کے درمیان ایک بین الحکومتی فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے۔وفاقی وزیر ایاز صادق سے ڈنمارک کی سفیر لیز روزن ہولم نے مختصر ملاقات کی، اس موقع پر ایاز صادق نے سفیر کو آگاہ کیا کہ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کے بہت سے امکانات موجود ہیں۔