اشنا شاہ کی ساڑھی میں تصویر نے مداحوں کے دل جیت لیے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ اشنا شاہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جاتا ہے۔حال ہی میں اداکارہ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیاجارہا ہے۔
وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے خوبصورت ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے۔اداکارہ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مداح ان کی تعریف کیے بغیر رہ نا سکے۔
سوشل میڈیا صارفین کو اشنا شاہ کا یہ انداز بہت پسند آیا اور ان کی خوبصورتی کے دیوانے ہوگئے۔
واضح رہے کہ معروف اداکارہ نے ڈرامہ سیریل ’بشر مومن‘، ’بلا‘، ’پری زاد‘ اور کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو متاثر کیا۔