انسٹا گرام پر کس پاکستانی اداکارہ کے فولورز زیادہ ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد مختلف شعبہ ہائے زندگی سمیت پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو بھی فولو کرتی ہے۔پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد ہے جو مختلف شعبہ ہائے زندگی سمیت پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کو فولو کرتی ہے اور یہی وجہ ہے پاکستانی اداکاراؤں کے اکاؤنٹس کے فولورز کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔
آج ہم آپ کو چند مشہور اداکاراؤں کے فولورز کی تعداد کے بارے میں بتائیں گے۔
عائزہ خان


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ عائزہ خان کو انکے مداحوں کی بڑی تعداد چاہتی ہے، یہ اپنے اکاؤنٹ پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بھرپور پسند کیا جاتا ہے۔
ایمن خان


ایمن خان سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بےانتہا پسند کیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کو پاکستان میں دوسرے نمبر پر انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فولو کیا جاتا ہے۔
سارہ خان


پاکستان کی مشہور اداکارہ سارہ خان کے انسٹاگرام پر 95 لاکھ فولوز ہیں، مداحوں کی بڑی تعداد ان کو خوب پسند کرتی ہے، انہوں نے بہت سے ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

ماہرہ خان


پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نہ صرف پاکستان بلکہ انڈیا میں بھی کافی مشہور ہیں، ان کو پاکستانی صارفین کے علاوہ بھارتی صارفین کی ایک بڑی تعداد فولو کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کو انسٹا گرام پر 94 لاکھ انسٹا صارفین فولو کر رہے ہیں۔
منال خان

منال خان انسٹاگرام پر بہت ایکٹیو نظر آتی ہیں، ان کے مداح نہ صرف انکو اداکاری بلکہ انکی خوبصورتی کی وجہ سے بھی پسند کرتے ہیں، انکو 94 لاکھ انسٹا صارفین فولو کر رہے ہیں۔