برادر اسلامی ریاست سعودی عرب سے صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کیلئے اہم پیغام آگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)برادر اسلامی ریاست سعودی عرب سے صدر پاکستان کیلئے اہم پیغام آگیا۔سعودی فرما نروا خادم الحرمین الشرفین سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف کو پاکستان کے 75یں یوم آزادی پر مبارکباد دی ہے ۔سعودی شاہی قیادت نے نے صدر عارف علوی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
اور امید ظاہر کی کہ پاکستان تسلسل کے ساتھ ترقی کی راہ پرگامزن رہے گا ۔پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں برادر مسلم ممالک کے درمیان شروع سے ہی خوشگوار تعلقات چلے آرہے ہیں او ر متعدد شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کررہے ہیں ۔