صبور علی کی انتہائی شرمناک تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ صبور علی سوشل میڈیا پر اکثر متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معروف اداکارہ نے سفید رنگ کی غیر مناسب شرٹ اور جینز پہنی ہوئی ہے اور ساتھ ہی سیاہ رنگ کا چشمہ لگایا ہوا ہے۔


اداکارہ کا یہ انداز مداحوں کو ایک آنکھ نا بھایا اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔


تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین کا پارہ ہائی ہوگیا اور اداکارہ کے لباس کے چناؤ پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا،صارفین نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ مناسب اور خوبصورت لباس زیب تن کریں۔

معروف اداکارہ نے ڈرامہ سیریل ’فطرت‘، گل و گلزار‘، ’پری زاد‘ اور کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کےجوہر دکھائے۔