جانئیے! شاہ رخ خان سے پہلے کس سپراسٹار کو فلم ’چک دے انڈیا‘ آفر ہوئی ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ جانتے ہیں کہ سپر اسٹار شاہ رخ کی کامیاب ترین فلم چک دے انڈیا ان سے قبل دبنگ سلمان خان کو آفر کی گئی تھی ، لیکن انہوں نے اسے کرنے سے انکار کر دیا . شاہ رخ خان کی فلم چک دے انڈیا میں کوچ کے مرکزی کردار کے لیے پہلے سلمان خان سے رابطہ کیا گیا تھا لیکن سلمان نے فلم کرنے سے انکار کر دیاتھا .


فلم سلطان کی پروموشن کے دوران کسی نے ان سے پوچھا کہ انھوں نے ’چک دے انڈیا‘ کیوں ٹھکرائی تھی تو سلمان نے مذاق میں کہا تھا کہ انھوں نے یہ فلم اس لیے نہیں کی تھی تاکہ شاہ رخ کو بھی کوئی اچھی فلم مل جائے گی .


دوسری جانب بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ “چک دے انڈیا “ان کے فلمی کیرئیر کی سب سے مشکل فلم تھی . “چک دے انڈیا” کے 15 سال مکمل ہونے پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل مگر کامیاب پروجیکٹ تھا .
بالی وڈ کنگ کا کہنا تھا کہ انہیں فلم کے کلائمیکس پر اعتراض تھا اسی لئے وہ یہ فلم نہیں کرنا چاہتے تھے، انہوں نے کہا کہ دبنگ اسٹار سلمان خان اسی بنیاد پر فلم مسترد کرچکے تھے .


بالی وڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ فلم ریلیز سے قبل انہیں گمان بھی نہیں تھا کہ ایسا ہو پائے گا لیکن ٹیم نے ثابت کیا، فلم نے بہت اچھا بزنس کیا، اسکرپٹ اور پرفارمنس سمیت ہر حوالے سے داد سمیٹی .

واضح رہےکہ 2007 میں ریلیز ہو نے والی فلم “چک دے انڈیا” میں بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان نے انڈین وومن ہاکی ٹیم کے کوچ کا کردار ادا کیا .

. .

متعلقہ خبریں