کیاآپ کومیری یادآئی ،سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کوشدیدتنقید کانشانہ بناڈالا،وجہ کیابنی؟
واشنگٹن(قدرت روزنامہ)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان صورتحال کوالمناک قراردیتے ہوئے صدر جوبائیڈن کوتنقید کانشانہ بنایاہے ۔افغانستان میں طالبان کی کامیابیوں اورافغان فورسز کی شکست پرامریکی صدر جوبائیڈن شدیدتنقید کی ذدمیں ہیں ۔
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کی صورتحال کوسنگین قراردیتے ہوئے جوبائیڈن کوآڑے ہاتھوں لیااوران سے پوچھاکہ کیاآپ کومیری یادآئی ؟ ری پبلکن سینیٹرمچ مک کونل نے امریکی صدر جوبائیڈن کوقصوروارٹھہراتے ہوئے کہاکہ بائیڈن نے افغانستان میں ایسی تباہی کی اجازت دی جسے روکانہیں جاسکتاتھا۔امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ نے لکھاہے کہ افغان زندگیاں ضائع ہوئیں تووہ بھی جوبائیڈن کے ورثے میں گنی جائیں گی۔