پہلے کہتے تھے میں فوج کا پتلاہوں ،اب کہتے ہیں فوج کا دشمن ہے : عمران خان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ جب ہم حکومت میں آئے تو کہا گیا ہے کہ عمران خان فوج کا پتلا ہے اب ملک کی سب سے بڑی جماعت کو اپنی فوج سے لڑانے کی سازش کی جارہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہم غدار ہیں اور فوج کے خلاف ہے۔
بنی گالا میں خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ یہ سب منصوبہ بندی کےتحت کیا جارہا ہے۔ رجیم جینج کی سازش اب بھی کی جا رہی ہے۔ بیرون ملک کے اخباروں اور کتابوں میں شریفوں اور زرداری کی چوری کا ذکر ہے۔ موجودہ حکمرانوں کے مفادات بیرون ملک ہیں اور ہمیں غدار کہا جا رہا ہے۔
انہوں نے ایک بار پھر الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات ن لیگ کو جتوانے کی بہت کوشش کی لیکن عوام نے اس کو ناکام بنوایا۔