پاکستان
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مالی گوشوارے طلب کر لیے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی )نے سیاسی جماعتوں سے مالی گوشواروں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں،ای سی پی کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ 29اگست تک تمام رجسٹرڈ جماعتیں اپنے گوشوارے جمع کرائیں ۔
نجی ٹی وی “سماء”کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے 29اگست تک کا وقت دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ گوشوارے آمدن و اخراجات ، فنڈز کے ذرائع ، اثاثے اور واجبات کی تفصیلات پر مشتمل ہوں،الیکشن ایکٹ 2017کی شق 210کے تحت گوشوارے جمع کرانا لازمی ہے۔