زرنش خان کا پاکستانیوں کو بھکاری کہنے پر بھارتیوں کو قرارا جواب
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ زرنش خان نے 14 اگست کے دن بھارتی صارف کو قرارا جواب دے دیا۔اداکارہ زرنش خان کے سوشل اکاوئنٹ پر بھارتی صارف کے جانب سے کمنٹ کیا گیا کہ اور کہا گیا کہ بھیک میں آپ کو یہ ملک مبارک ہو۔
صارف کی جانب سے کیے جانے والے کمنٹ پر اداکارہ زرنش نے کہا کہ ویسے تو میں چاہتی ہو کے دونوں ملک کے درمیان امن قائم رہے ۔
View this post on Instagram
اس کے عالاوہ اداکارہ نے کہا کہ بکھاری ہم نہیں آپ ہے کیوں کہ غربت بہت زیادہ بھارت میں اور یہ بات یو- این رپورٹ کے مطابق ثابت ہوئی ہے۔
اداکارہ نے بات جاری رکھتے ہوئے بھارتی صارف کو یو-این رپورٹ پڑھنے کا بھی مشورہ دیا۔
اداکارہ زرنش خان نے کہا کہ آپ کو آپ کا ملک مبارک اور ہم کو ہمارا ملک مبارک ہو۔