خیبرپختونخواہ کے اسکولوں کیلئے موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخواہ کے اسکولوں کیلئے موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی، صوبے کے گرم علاقوں میں تعلیمی ادارے اب 15 اگست کی بجائے یکم ستمبر کو کھلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے موسم گرما کی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے سیکریٹری ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ گرمی کی شدت کے پیش نظر اسکولوں کو 31 اگست تک بند رکھا جائے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ تعطیلات میں توسیع میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ بچوں کی پڑھائی اور تعلیمی سال متاثر نہ ہو جس کیلئے بعد میں آنے والی چھٹیوں کو کم کیا جاسکتا ہے یا پھر اضافی کلاسز بھی لی جاسکتی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کے متعلقہ افسر کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے جیسے ہی حکم نامہ موصول ہو گا اس پر عملدرآمد کرتے ہوئے گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع کی جائے گی۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

46 mins ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

2 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

3 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

3 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

3 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

3 hours ago