لیجنڈری ورسٹائل سپر سٹار شاہد کو پرائڈ آف پرفارمنس دینے کا اعلان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومتِ پاکستان نے لیجنڈری ورسٹائل سپر سٹار شاہد کو پرائڈ آف پرفارمنس دینے کا اعلان کردیا۔
سپر سٹار شاہد کو پرائڈ آف پرفارمنس دینے کا فیصلہ 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر کیا گیا ہے۔ لیجنڈری شاہد پاکستان فلم انڈسٹری کے وہ واحد اداکار ہیں جن کے پاس یہ اعزاز ہے کہ ان کی 1970 کی دہائی میں سالانہ 16 سے 18 فلمیں ریلیز ہوتی تھیں۔ یہ اعزاز پاکستان کے کسی اور اداکار کے پاس نہیں ہے۔وہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے سب سے ورسٹائل اداکار سمجھے جاتے ہیں جنہوں نے انمول اور تہذیب میں مخبوط الحواس شخص کا کردار نبھایا۔ اس کے علاوہ امراؤ جان ادا، ثریا بھوپالی ، دیدار میں وہ نواب اور سپر ہٹ فلم سسرال میں شیدا کالی گر کا لازوال کردار نبھا کر انہیں امر کرچکے ہیں۔
سپر سٹار شاہد کا یہ بھی اعزاز ہے کہ انہوں نے اپنے فنی کریئر کے عروج پر ہیرو کی چھاپ چھوڑ کر ولن کا رول نبھانے کا فیصلہ کیا اور بلاک بسٹر فلم شبانہ میں اپنے منفی کردار کو امر کردیا۔ فلم بینوں نے لیجنڈی شاہد کے اس کردار کو خوب سراہا ، انہیں اس پر بہترین اداکار کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
لیجنڈری اداکار شاہد طویل عرصے سے فلم انڈسٹری سے دور ہیں تاہم ان کے صاحبزادے کامران شاہد کے مطابق وہ جلد ہی اپنی نئی فلم میں شاندار پرفارمنس کے ساتھ کم بیک کریں گے۔