عروہ حسین، فرحان سعید کی ایک بار پھر راہیں جدا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف فنکار جوڑی، اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار و اداکار فرحان سعید کی ایک بار پھر راہیں جدا ہو گئی ہیں۔یہاں حقیقی زندگی نہیں بلکہ شوبز میں ایک ساتھ کام کرنے سے متعلق خبر زیرِ گردش ہے۔
کچھ ماہ قبل میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ عروہ حسین اور فرحان سعید ایک ساتھ ایک پروجیکٹ ’میری شہزادی ڈیانا‘ میں نظر آئیں گے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


اس خبر سے دونوں فنکاروں کے مداح بے حد خوش تھے جبکہ اب اس جوڑی کے اس پروجیکٹ میں الگ ہو جانے سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اب عروہ حسین اور فرحان سعید ڈرامہ سیریل ’میری شہزادی ڈیانا‘ میں ایک ساتھ نہیں دیکھے جا سکیں گے۔
اس جوڑی کو نئے فنکاروں کے ساتھ تبدیل کیا گیا ہے یا اِن میں سے کوئی ایک ڈرامے کا حصہ نہیں ہوگا اس سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل اَز وقت ہوگا۔واضح رہے کہ ڈرامے کی پروڈیوسر سعدیہ جبار قاسم کی ایک انسٹااسٹوری کے مطابق اس پروجیکٹ کی شوٹنگ کا آغاز جون میں ہی ہو چکا تھا۔
اس ڈرامے کے ہدایتکار قاسم علی مرید ہیں جبکہ ڈرامے کی کاسٹ میں پہلے فرحان سعید اور عروہ حسین مرکزی کردار نبھا رہے تھے جبکہ اب اس کی کاسٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔