تین سال پرانی تصویر کو شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردیا گیا
اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کے ڈرا ئیور کی اہلیہ سے منسوب کرکے ایک فیک نیوز کو وائرل کیا گیا ہے۔ اس وائرل تصویر میں ایک خاتون کو لاک اپ میں دکھایا گیا ہے اور اس پر کیپشن تحر یر کیا گیا ہے کہ شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی حوالات میں قید کی تصویر۔یہ تصویر تین سال پر انے آرٹیکل سے گوگل سرچ پر دستیاب ہےاور یقینی طور پر یہ خاتون شہباز گل کے ڈرائیورکی اہلیہ نہیں ہیں ۔
اسلام آ باد پولیس نے بھی شہباز گل کے ڈر ائیور کی بیوی کی سوشل میڈیا پرتصویر کے وائرل ہونے کے معاملہ پر وضاحت کی ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر شہبا زگل کے ڈر ائیور کی اہلیہ کی نہیں ہے۔ یہ تصویر پہلے کسی اور صوبے کے حوا لات کی ہے اور ویب سائٹس پر اپ لوڈ ہوچکی ہے۔