روپے کی اڑان جاری، ڈالر مزید 4.90 روپے سستا
کراچی (قدرت روزنامہ) روپے کی قدر میں بہتری کا رحجان برقرار، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 4.90 روپے تک اور اوپن مارکیٹ میں 4 روپے مزید گھٹ گئی. یورو اور پاؤنڈ کی قیمت میں بھی کمی ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 4.90 روپے کی کمی سے 221.40 روپے سے کم ہو کر 216.50 روپے اور قیمت فروخت 4.60 روپے کی کمی سے 221.60 روپے سے کم ہو کر 217.00 روپے ہو گئی دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 4 روپے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 216.50 روپے سے کم ہو کر 212.50 روپے اور قیمت فروخت 218.50 روپے سے کم ہو کر 214.50 روپے ہو گئی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید ایک روپے کی کمی سے 222.00 روپے سے کم ہو کر 221.00 روپے اور قیمت فروخت 50 پیسے کی کمی سے 224.50 روپے سے کم ہو کر 224.00 روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 2 روپے کی کمی سے 262.00 روپے سے کم ہو کر 260.00 روپے اور قیمت فروخت 265.00 روپے سے کم ہو کر 263.00 روپے ہو گئی۔
ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر کی ڈیمانڈ میں نمایاں کمی کے باعث روپے پر دباؤ کم ہو رہا ہے جس سے روپے کی قدر بتدریج بہتر ہو رہی ہے ، اس ماہ کے آخر تک آئی ایم ایف سے قسط کے اجراء سے کرنسی مارکیٹ میں مزید استحکام آئے گا۔