حمزہ علی عباسی کی والدہ نے انہیں اپنابیٹاماننےسے کیوں انکارکیاتھا؟اداکار نےتہلکہ خیز انکشاف کرڈالا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے بارے میں حیرت انگیز انکشاف کردیا۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں حمزہ علی عباسی نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ اُن کی والدہ نے ایک بار انہیں اپنا بیٹا ماننے سے انکار کر دیا تھا۔حمزہ عباسی نے بتایا کہ ایک بار انہوں نے شیو کروا لی تھی اور جب
وہ گھر آئے تھے تو اُن کی والدہ نے انہیں اپنا بیٹا ماننے سے ہی انکار کر دیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ جب اپنی ماں کلین شیو کی حالت میں دیکھ کر اپنا بیٹا ماننے سے انکار کر دے تو پھر کبھی کلین شیو نہیں ہونا چاہیے۔حمزہ علی عباسی نے مزید بتایا کہ اس واقعہ کے بعد انہوں نے اپنی والدہ کی بات مان لی۔ ’میں نے اُس روز والدہ سے وعدہ کیا اور آئندہ شیو نہ بنوانے کا عہد کر لیا’۔حمزہ عباسی کا کہنا ہے کہ اس بات کو تقریباً 7 سے 8 سال ہو گئے ہیں، انہوں نے شیو نہیں کی، آئندہ بھی وہ کبھی داڑھی نہیں کاٹیں گیں۔حمزہ علی عباسی نے اعتراف کیا کہ اب وہ خود کو بھی کلین شیو میں بہت عجیب لگتے ہیں، کچھ مردوں کے چہرے پر داڑھی اچھی لگتی ہے اور اُن کا چہرہ بھی کچھ ایسا ہی ہے۔

Recent Posts

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے…

4 mins ago

اٹک میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 4افراد جاں بحق

اٹک (قدرت روزنامہ)اٹک میں ڈھاک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کوٹکرسے 4…

6 hours ago

محسن نقوی کا تعلق جس قبیلے سے ہے وہ ہمارے ہاتھ مضبوط کرتا ہے، رانا ثناءاللّٰہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے…

6 hours ago

مولانا فضل الرحمان کا کیپٹن (ر) صفدر کے خطاب پر طنز، کیا کہا ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف…

6 hours ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم…

6 hours ago

پرینیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈا کی بینائی جانے کا خدشہ

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کی نامور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور بھارتی سیاستدان راگھو…

7 hours ago