ہم بار بار کہتے رہے کہ سیاسی حل کے بعد امریکہ انخلاء کرے، اب دنیا افغان حکومت سے سوال کرے کہ ڈالر کہاں گئے: وزیراعظم پاکستان کے مشیر معید یوسف کا موقف بھی آگیا

اسلام آباد ( (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ عمران خان بار بار کہتے رہے کہ امریکا افغان مسئلے کے سیاسی حل کے بعد انخلا کرے لیکن جو کچھ ہوا وہ اس کے برعکس ہوا۔امریکی ٹی وی سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے معید یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان حکومت کی ناکامی کا ذمہ دار نہیں ہے، پاکستان افغان جنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، دنیا کو افغان حکومت سے سوال کرنا چاہیے کہ اربوں ڈالر کہاں گئے؟ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہمیشہ کہا کہ افغان تنازع کا صرف سیاسی حل ہے، وزیراعظم بار بار کہتے رہے کہ امریکہ سیاسی حل کے بعد ذمہ داری سے انخلا کرے لیکن جو کچھ ہوا وہ اس کے برعکس ہے۔

جیو نیوز کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ کابل حکومت کے سکیورٹی انفراسٹرکچر کے غیر فعال ہونے کا ذمہ دار پاکستان نہیں ہے، بھارت افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے، کابل حکومت کو ٹوئٹر پر پاکستان مخالف مہم چلانے کی بجائے لڑنے پر توجہ دینی چاہیے۔مشیر برائے قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ افغان ہمارے بہن بھائی ہیں مگر پاکستان مزید افغان مہاجرین نہیں لے سکتا، دنیا افغانستان کو تنہا نہ چھوڑے اور مسئلے کا حل نکالے۔

معید یوسف کا کہنا تھا افغان مسئلے کے سیاسی حل میں ایک بار پھر روح پھونکی جائے، اس میں امریکا کو مرکزی کردار ادا کرنا چاہیے، پاکستان کے بس میں جو کچھ ہوا وہ کرے گا۔

Recent Posts

18ویں آئینی ترمیم تمام قومیتوں کیلئے زندگی کی بنیاد ہے، ایمل ولی

پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے نو منتخب صدر ایمل ولی خان نے…

2 hours ago

وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ…

2 hours ago

این اے 44 ، ایسا حلقہ جس سے جیتنے اور ہارنے والے دونوں صوبے کے حکمران بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ اسماعیل خان کا حلقہ این اے 44 ، پاکستان کا…

2 hours ago

سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ،18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی: سروے رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافے کے بعد 18 فیصد لوگوں نے…

2 hours ago

امن دشمن عناصر کےخلاف پولیس کا آپریشن فورس کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظہر ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تخریب کاروں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائی پر اظہار…

2 hours ago

مریم نواز بھی ڈیپ فیک کا شکار، غیرمناسب ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے…

2 hours ago