نائلہ کیانی نے ایک اور چوٹی سر کرکے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی گیارہویں بلند ترین چوٹی گاشربرم ون سر کرلی۔تفصیلات کے مطابق کوہ پیما نائلہ کیانی نے یہ اعزاز آج بروز جمعہ کو علی الصبح سات بجے حاصل کیا۔
پیشے کے لحاظ سے بینکر اور کوہ پیمائی کی شوقین نائلہ کیانی پہلی ہی کوشش میں آٹھ ہزار میٹر سے زائد بلندی والی تین چوٹیاں سر کرنے والے پہلی پاکستانی بن گئیں۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ میری زندگی میں ہونے والے مشکل کاموں میں سے ایک تھا۔ مہم جوئی کی کامیابی پر خیرخواہوں کے تعاون پر شکرگزا ر ہوں۔