سونم کپور کا اپنے بھائی سے متعلق شرمناک انکشاف، اداکارہ کے بیان نے نیا ہنگامہ کھڑا کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اپنی کزن کرینہ کپور کی طرح معروف ٹی وی شو ’کافی وِد کرن‘ کی متنازعہ ترین مہمان خیال کی جاتی ہیں، وہ جب بھی اس شو کا حصہ بنتی ہیں، ایسا سچ بولتی ہیں کہ ایک تہلکہ مچ جاتا ہے۔

16 2 5 300x200

کافی ود کرن کے ساتویں سیزن کی آئندہ قسط میں سونم کپور اپنے کزن ارجن کپور کے ہمراہ شریک ہو رہی ہیں۔ اس شو کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے اور اس ٹیزر میں ہی سونم کپور کا ایک ایسا بیان شامل کیا گیا ہے کہ سننے والے حیران ہوگئے۔
ٹیزر میں میزبان کرن جوہر سے گفتگو کرتے ہوئے سونم کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ”میرے بھائی میری تمام سہیلیوں کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کر چکے ہیں، میری سہیلیوں میں سے کوئی بھی نہیں بچی۔

View this post on Instagram

A post shared by Karan Johar (@karanjohar)


سونم کپور کی یہ بات سن کر ارجن کپور بھی ہکا بکا رہ جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ”تم کس قسم کی بہن ہو؟ میرے بارے میں کیا کہہ رہی ہو تم؟‘۔
ارجن کپور مزید کہتے ہیں کہ ”مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے مجھے شو پر اس لیے بلایا گیا ہے کہ سونم کپور کے ہاتھوں میری ٹرولنگ ہو۔
16 3 3 300x200
واضح رہے کہ کافی ود کرن کے گزشتہ سیزن میں سونم کپور نے اپنے کزن رنبیر کپور کے بارے میں کہا تھا کہ وہ اچھا بوائے فرینڈ بننے کے لائق نہیں ہے۔ ان کے اس بیان کی طرح یہ حالیہ بیان بھی میڈیا کی شہ سرخیوں میں آ رہا ہے اور کافی ود کرن کی یہ قسط آن ایئر جانے سے پہلے ہی ایک تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔