نواز شریف کی مداح نے جذباتی قصہ سنا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے بانی رہنما، میاں محمد نواز شریف سے متعلق ایک جذباتی قصہ سناتی ہوئی خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے۔سڑک پر بیٹھی بھیک مانگنے والی خاتون سے ایک رپورٹر اُن کے حالات دریافت کر رہا ہے۔
خاتون کا ویڈیو میں بتانا ہے کہ ایک دن ایک آدمی نے اِس مانگنے والی کو ایک دم پانچ لاکھ روپے دے دیے تھے، میرے والد کے لیے، میرے والد کا آپریشن تھا۔


رپورٹر نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ ایک ساتھ پانچ لاکھ، اور دینے والے نے اپنا نام بھی نہیں بتایا آپ کو؟
جس پر خاتون کا کہنا ہے کہ میں اُن کا نام جانتی ہوں، اُن کا نام نواز شریف ہے، میں اُن کے گھر کے پاس ماڈل ٹاؤن میں رہتی ہوں، اُن کی مسجد کے باہر کھڑی مانگ رہی تھی تو میاں محمد نواز شریف نے مجھے میرے والد کے علاج کے لیے پانچ لاکھ روپیہ بطور امداد دیا تھا۔