سطح سمندر میں متوقع اضافے سے کئی شہر ڈوب سکتے ہیں، وزارتِ موسمیاتی تبدیلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی آصف حیدر شاہ کا کہنا ہے کہ سمندر کی سطح 36 سے 50 سینٹی میٹر تک بڑھ سکتی ہے جس سےکچھ بڑے شہر پانی میں ڈوب کر ختم ہو سکتے ہیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس سیمی ایزدی کی زیرِ صدارت ہوا۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرپرسن لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے اجلاس کو بریفنگ دی۔اختر نواز نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں مون سون کی شدید بارشیں ہوئیں جبکہ شمالی علاقوں میں گلیشیئر پھٹنے کے 18 واقعات ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے محکمۂ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کے بعد، این ڈی ایم اے نے مون سون کے پہلے اسپیل کی تیاری کے لیے ایک کانفرنس بلائی۔وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے سیکرٹری آصف حیدر شاہ نے کہا کہ 10 لاکھ لوگ دریاؤں کے کناروں پر رہتے ہیں اور نقل مکانی کے لیے تیار نہیں، جس کی وجہ سے بہت نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے سے جلد کابینہ کو آگاہ کیا جائے گا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ پانی کی کمی اور سمندر کی سطح بلند ہو سکتی ہے جس سے کئی شہر ڈوب سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کو وزارتِ آبی وسائل کے ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا۔وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے بتایا کہ میٹ آفس پاکستان سول ایوی ایشن کے ماتحت کام کرتا ہے اور وہی اس حوالے سے وارننگز جاری کرتا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ صوبوں میں ان مسائل پر منصوبہ بندی کا فقدان ہے۔

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

21 mins ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

27 mins ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

37 mins ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

44 mins ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

2 hours ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

2 hours ago