ایلون مسک، ایمبر ہرڈ سے خوفزدہ کیوں؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک مبینہ طور پر امریکی اداکارہ ایمبر ہرڈ سے خوف زدہ ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایمبر ہرڈ کے جذبات سے ایلون مسک خوفزدہ ہیں۔ایمبر ہرڈ کے دوستوں کے حلقے میں سے ایک خاتون نے یہ انکشاف کیا ہے کہ ایلون مسک یہ بات جانتے تھے کہ ایمبر ہرڈ پاگل سی ہیں۔
خاتون نے ایلون مسک سےکچھ عرصہ پہلے ہونے والی اپنی ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’ ایلون مسک نے مجھے ایمبر ہرڈ سے دور رہنے کو کہا تھا کیونکہ اُنہیں یہ ڈر تھا کہ وہ مجھے مارنے کی کوشش کرسکتی ہیں‘۔
خاتون نے مزید کہا کہ’ ایلون مسک مجھے ایمبر ہرڈ کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے واقعی ہی بہت خوفزدہ لگ رہے تھے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ وہ جانتے تھے کہ وہ ایمبر ہرڈ کوئی ایسا پاگل پن کرسکتی ہیں‘۔