لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ جلسے کی تمام تیاریاں مکمل ہیں، آج رات تاریخی اجتماع ہوگا . لاہور کے ہاکی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ 75 سال پہلے اسی لاہور میں لٹے ہوئے قافلے آ رہے تھے .
انہوں نے کہا کہ قوم حقیقی آزادی کے لیے کھڑی ہے، مینار پاکستان 4 دفعہ بھر چکے ہیں . اسد عمر کا کہنا ہے کہ پورےملک میں لوگ کھڑے ہو کر اپنے کپتان کے ساتھ قومی ترانہ پڑھیں گے .
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج کھیل کے میدان میں سیاسی میدان سجائے گی . ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خطاب کریں گے .