عمران خان کا شہباز گِل کے بیان سے اظہارِ لاتعلقی

لاہور (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی شہباز گِل کے بغاوت پر مبنی بیان سے لاتعلقی اختیار کرلی۔عمران خان نے لاہور میں صحافیوں اور شوبز شخصیات سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ٹی وی چینل پر شہباز گِل کی گفتگو میں ایک جملہ قابلِ اعتراض تھا، شہباز گِل کو ایسے نہیں کہنا چاہیے تھا۔
علاوہ ازیں عمران خان نے پنجاب حکومت کو 25 مئی کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچیس مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن لیا جائے، جنہوں نے ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں کیں ان سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پوری قوم حقیقت دیکھ رہی ہے، امپورٹڈ حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔
اس سے پہلے لاہور ہائی کورٹ میں (ن) لیگ کے رہنماؤں عطا تارڑ، رانا مشہود اور ملک احمد خان نے درخواست میں کہا تھا کہ پولیس ہراساں کرنے کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ کیسز کی تفصیل بھی نہیں دی جا رہی۔لاہور ہائی کورٹ نے پولیس کو (ن) لیگی رہنماؤں کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔

Recent Posts

عامر 15سال بعد ٹی20 ورلڈکپ ٹائٹل کی تاریخ دہرانے کے خواہاں

لاہور(قدرت روزنامہ)محمد عامر 15سال بعد ٹی20 ورلڈکپ ٹائٹل کی تاریخ دہرانے کے خواہاں ہیں۔ انٹرنیشنل…

12 mins ago

پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور…

17 mins ago

پاکستان کے ڈیری سیکٹر کو مسلسل چیلنجوں کا سامنا، ماہرین

لاہور(قدرت روزنامہ)دودھ کی پیداوار میں دنیا کا چوتھا ،زراعت کا بڑا ذیلی شعبہ،لائیو اسٹاک کے…

21 mins ago

محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہ پاکستان کا امکان، اہم سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے…

26 mins ago

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب، 9 مئی یومِ سیاہ کے طور پر منایا جائے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس 9 مئی کو پارلیمنٹ…

38 mins ago

امریکا کا عمران خان اور دیگر قیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی محکمہ خارجہ نے سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستان میں تمام…

53 mins ago