مثالیں ریاست مدینہ کی اور پروٹوکول بادشاہوں والا، حنا پرویز کا عمران خان پر طنز

لاہور (قدرت روزنامہ)رکنِ صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے شاہی پروٹوکول کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ عمران خان کا شاہانہ پروٹوکول ہے جو وہ سفر کے لیے استعمال کرتے ہیں۔


حنا پرویز بٹ کا اپنے ٹوئٹ میں لکھنا ہے کہ یہ ہے وہ اقتدار کا نشہ جس کی لت نیازی صاحب کو لگ گئی ہے، وفاق میں یہ عالیشان پروٹوکول کھونے کی وجہ سے ہی تو اب تک یہ رو رہے ہیں، مثالیں ریاست مدینہ کی اور پروٹوکول بادشاہوں والا۔
حنا پرویز کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند پرائیویٹ گاڑیوں کے پیچھے اَن گنت پولیس کی گاڑیاں سیکیورٹی فراہم کر رہی ہیں۔