خوبرو، معروف اداکارہ عروہ حسین نے کہا ہے کہ زندگی گزارنے کے لیے مرد ضروری نہیں ہے۔حال ہی میں اداکارہ عروہ حسین کی جانب سے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو انٹرویو دیا گیا۔
اس دوران عروہ حسین کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے کی یہ سوچ غلط ہے کہ زندگی گزارنے کے لیے مرد کی ضرورت پڑتی ہے، کوئی چاہتا ہے مرد کے ساتھ رہنا تو کوئی غلط نہیں مگر مرد زندگی کی ضرورت نہیں ہے۔
عروہ حسین نے اپنے انٹرویو کے دوران آج کل کے ڈراموں اور اسکرپٹس پر بھی کڑی تنقید کی۔
عروہ حسین نے کہا کہ اگر بچوں پر ہونے والے جنسی تشدد پر ڈرامہ بنا لیا جائے تو اَن گنت نوٹسز آجاتے ہیں حالانکہ آپ اُس ڈرامے میں بچوں اور اُن کے والدین کو تعلیم دے رہے ہوتے ہیں کہ اگر کبھی کوئی آپ کے ساتھ کچھ برا کرنے کی کوشش کرے تو جواباً آپ کو کیا کرنا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے مار پیٹ کو ڈراموں میں جائز اور محبت کی صورت قرار دیا ہے۔
عروہ حسین کے اس انٹرویو پر متعدد معروف شخصیات کی جانب سے اُنہیں سراہا جا رہا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…