اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ لاہورمیں 14 اگست سے ایک دن پہلے قومی پرچم اتار کے عمران کا جھنڈا لہرایا جا رہا ہے .
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کیا آزادی کے 75 سال بعد شخصی غلامی کا دور شروع ہو رہا ہے؟
14 اگست سے ایک روز قبل قومی پرچم لاھور میں اتار کے عمران کا جھنڈا لہرایا جا رہا ھے. کیا آزادی کے75 سال بعد شخصی غلامی کا دور شروع ھو رہا ھے.اگر یہ KP،بلوچستان یا سندھ میں ھورہاھوتاتوغداری کے فتوےکاسیلاب آجانا تھاپاکستان کاوجودخطرےمیں پڑجاناتھا. عمران کا اصلی چہرہ سامنےآرہا ھے pic.twitter.com/7tpeOMgOgT
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) August 13, 2022
انہوں نے کہا کہ اگر یہ خیبرپختون خوا، بلوچستان، سندھ میں ہو رہا ہوتا تو غداری کے فتوے کا سیلاب آ جاتا .
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا اصلی چہرہ سامنے آرہا ہے .
. .