حکومت خوفزدہ ہے، فاشسٹ اقدامات شروع کر دیے ہیں، فرخ حبیب
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ حکومت خوفزدہ ہے، فاشسٹ اقدامات شروع کر دیے ہیں۔فیصل آباد کے حلقہ 108 کے ضمنی الیکشن میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے کورنگ امیدوار فرخ حبیب نے کہا کہ شہباز گِل پر تشدد کی مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جو امپورٹڈ حکومت نے ظلم کیا اس کا جواب دینا ہوگا، ان کو جو نوٹسز جا رہے ہیں اب ان کی دم پر پاؤں آگیا ہے۔فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ لاہور میں آج کا جلسہ عوام حقیقی آزادی کی جدوجہد کا آغاز ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثناء اللّٰہ بھی جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔