جشن آزادی کے موقع پر سائرہ یوسف کا معنی خیز پیغام

کراچی (قدرت روزنامہ)فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے جشن آزادی کے موقع پر سوشل میڈیا پر معنی خیز پیغام شیئر کیا ہے .
سائرہ یوسف کا اپنے ٹوئٹ میں لکھنا ہے کہ ’آزادی کے مہینے میں غلامی کی زنجیروں میں لپٹا ہمارا پاکستان‘ .


سائرہ یوسف کا یہ ٹوئٹ انٹرنیٹ صارفین میں مقبول ہو گیا ہے . اس ٹوئٹ کو تاحال سیکڑوں صارفین ری ٹوئٹ اور ہزاروں لائیک کر چکے ہیں .
دوسری جانب اس ٹوئٹ کے کمنٹ باکس میں سوشل میڈیا صارفین ملک کی اس ابتر صورتحال کا ذمہ دار سیاست دانوں کو ٹھہرا رہے ہیں . واضح رہے کہ وطنِ عزیز پاکستان کا 75واں جشن آزادی کل بروز اتوار منایا جائے گا جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں .

. .

متعلقہ خبریں