سری دیوی کی 59 ویں سالگرہ پر بیٹیوں کا جذباتی پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی آج 59 ویں سالگرہ ہے اور اس موقع پر ان کی بیٹیوں جھانوی اور خوشی کپور نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغامات شیئر کیے ہیں۔جھانوی کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر والدہ، آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ سالگرہ مبارک ہو، ممّا‘۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Janhvi Kapoor (@janhvikapoor)


اُنہوں نے والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’میں آپ کو ہر روز بہت زیادہ یاد کرتی ہوں‘۔
دوسری جانب خوشی کپور نے بھی اس موقع پر اپنی انسٹا اسٹوری پر والدہ کے ساتھ ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

خیال رہے کہ معروف بھارتی اداکارہ سری دیوی کی 2018 میں دبئی میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد موت ہوئی تھی۔