’مُنی نہیں کہ بدنام ہوجاؤں گی‘ اروشی روٹیلا کا رشبھ پنت کو کرارا جواب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی وکٹ کیپر رشبھ پنت اور اداکارہ اروشی روٹیلا کے درمیان لفظی جنگ دن بہ دن شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشبھ پنت اور اروشی روٹیلا کے درمیان سرد جنگ کا آغاز اروشی کے ایک بیان سے ہوا تھا۔اروشی روٹیلا نے ایک انٹرویو کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ وہ اور رشبھ پنٹ ایک دوسرے کے ساتھ ڈیٹنگ ریلیشن شپ میں ہیں۔
بھارتی کرکٹر رشبھ نے اروشی کے اس دعوے کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے اداکارہ کو سوشل میڈیا پر بلاک کردیا تھا۔رشبھ نے اروشی کو اس دعوے پر جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ سستی شہرت کے لیے لوگ کیا کیا کرتے ہیں، رشبھ نے اروشی کو بہن پکارتے ہوئے مزید کہا تھا کہ بہن میرا پیچھا چھوڑ دو۔

بعد ازاں بھارتی کرکٹر کی جانب سے 11 اگست کو کی گئی اس پوسٹ کو بعد میں ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا۔رشبھ کے اس بیان پر اب اروشی روٹیلا کی جانب سے جواب دیا گیا ہے۔


اروشی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر رشبھ کے لیے کی گئی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ چھوٹے بھائی آپ کو کرکٹ کھیلنا چاہیے، میں کوئی مُنی نہیں ہوں، ڈارلنگ جو تیرے لیے بدنام ہوجاؤں گی۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب دونوں اسٹارز کسی تنازع میں الجھ گئے ہوں۔