فلمیں فلاپ ہونے پر کینیڈا منتقل ہونا چاہتا تھا، اکشے کمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اکشے کمار کو اکثر ان کے ساتھی اداکار اور مداح ’کینیڈا کمار‘ کہہ کر پکارتے ہیں، انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کے پاس اب تک کینیڈا کی شہریت ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے کمار نے بتایا ہے کہ جب میری فلمیں فلاپ ہو رہی تھیں تو کینیڈا منتقل ہونے کا سوچ رہا تھا۔حالیہ انٹرویو میں اکشے کمار نے کہا کہ چند سال پہلے تک میری 15 فلمیں کامیاب نہیں ہوئیں تو میں نے سوچا کہ مجھے کسی اور ملک جا کر کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے ایک دوست کینیڈا میں رہتے ہیں جنہوں نے اکشے کو کینیڈا منتقل ہونے کا مشورہ دیا۔اکشے کا کہنا تھا کہ کئی بھارتی وہاں جاتے ہیں اور وہ بھارتی ہی رہتے ہیں، میں نے سوچا میری قسمت یہاں ساتھ نہیں دے رہی تو مجھے وہاں جانا چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے پاس صرف پاسپورٹ ہے، پاسپورٹ ایک دستاویز ہے جسے آپ سفر کے لیے استعمال کرتے ہیں۔اکشے کمار کا کہنا تھا کہ میں بھارتی ہوں، میں اپنے تمام ٹیکس بھارت میں ادا کرتا ہوں۔
قبل ازیں ’کافی ود کرن سیزن 7‘ میں اکشے سے سوال ہوا کہ کیا ان کی ٹرولنگ ہوتی ہے؟اداکار نے جواب دیا کہ میں زیادہ آن لائن نہیں ہوتا لیکن کینیڈا کو لے کر میری ٹرولنگ ہوتی ہے جس کی مجھے خاص پرواہ بھی نہیں۔2019 میں کینیڈا کی شہریت کے لیے درخواست دینے کی وجہ سے اکشے کمار پر بہت تنقید ہوئی تھی۔