للت مودی کو ہمیشہ ہی غلط کیوں سمجھا گیا؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی حسینہ سشمیتا سین اور للت مودی کے تعلقات خوب خبروں کی زینت بن رہے ہیں، ایسے میں للت مودی نے خود سے متعلق لکھے گئے ایک آرٹیکل کو صحافت کا ایک شاہکار قرار دیا ہے۔
للت مودی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنے متعلق لکھا گیا ایک آرٹیکل شیئر کیا ہے، جس کا عنوان تھا ’للت مودی ایک مظلوم جسے غلط سمجھا گیا۔‘
View this post on Instagram
آرٹیکل کے کچھ اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے للت مودی نے اس آرٹیکل کو صحافت کا ایک بہترین حصہ قرار دیا ہے۔آرٹیکل میں بتایا گیا ہے کہ سابق مس یونیورس سشمیتا سین کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعلان کرنے پر للت مودی کو کس طرح ٹرول کیا گیا۔
آرٹیکل کے مطابق لوگوں نے میمز بنا کر للت مودی کے طرزِ زندگی پر سوال اٹھانا شروع کر دیے اور انہیں ایک بوڑھا آدمی قرار دیا جو مس یونیورس کے لیے موزوں نہیں۔
ساتھ ہی اس سوال پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے جو صارفین متعدد بار کرتے دکھائی دیے کہ آخر صرف للت نے ہی اپنے رشتے سے متعلق میڈیا پر تصدیق کیوں کی، جبکہ سشمیتا اس بارے میں خاموش ہیں۔