ریاض(قدرت روزنامہ) وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ سیاحت کیلئے دنیا بھر سے سعودی عرب آنے والے افراد کو مختصر قیام کے دوران قیام عمرہ کرنے کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے .
سعودی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق “اسپرٹ آف سعودی” پلیٹ فارم مملکت میں عمرہ کرنے اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے ای ویزا جاری کرنے کے لیے متعدد الیکٹرانک سہولیات فراہم کررہا ہے، جس سے فیملی وزٹ اور ذاتی دورہ کے دوران اعتمرنا ایپلی کیشن کے ذریعے بکنگ کروا کر آسانی سے عمرہ کر سکتے ہیں .
وزرات حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ امریکا، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے افراد ویزے حاصل کرکے سعودی عرب آنے والوں کے لیے عمرہ کی ادائیگی کو بھی ممکن بنایا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد سعادت حاصل کرسکیں .
واضح رہے کہ منظور شدہ آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے سعودی عرب کا ویزہ حاصل کیا جا سکتا ہے .