کشمور: قوم پرست تنظیموں کے 20 کارکن قومی دھارے میں شامل
کشمور (قدرت روزنامہ)سندھ کے شہر کشمور میں مختلف قوم پرست تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 20 کارکن قومی دھارے میں شامل ہو گئے۔قومی دھارے میں شامل کارکنوں کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔
قوم پرست تنظیم کے سابق مقامی رہنما کا کہنا ہے کہ ساتھیوں کے ساتھ قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں۔کارکنان نے کہا کہ قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں، ہماری پہچان پاکستان ہے۔