15 اگست کیلئے ثانیہ مرزا کی بنائی گئی ویڈیو مداحوں کو بھا گئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور مختلف موقع پر دلچسپ ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں۔
ثانیہ مرزا نے 15 اگست کی مناسبت سے ’کچھ چیزیں صرف ہندوستانی ہی سمجھ سکتے ہیں‘ کہ کیپشن کے ساتھ ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو کے عقب میں آنند راج آنند کا مشہور گانا ’اٹِ ہیپنز اونلی انِ انڈیا‘ چل رہا ہے جس پر ثانیہ مرزا خشک مرچوں سے نظر اُتارنے، ہاتھوں کے اشاروں سے صدقے وارنے اور کھانا کھانے کے ہندوستانی طور طریقے کی پیروڈی کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
10 سیکنڈ کی اس ویڈیو کو چند گھنٹوں کے اندر تقریباً 53000 لائکس اور 300 سے زائد کمنٹس مل چکے ہیں۔