نفرت کے بیج بونیوالے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے: خورشید شاہ
کراچی (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نفرت کے بیج بونے والے اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔یوم آزادی پر اپنے پیغام میں خورشید شاہ نے کہا کہ آج تحریک آزادی کے عظیم رہنماؤں کو یاد رکھنے کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوم آزادی پر ہم وطن کے جانثاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔خورشید شاہ کا مزید کہنا ہے کہ ترقی کے لیے جہد مسلسل کا راستہ اپنانا ہو گا۔پیپلز پارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان امن، محبت اور بھائی چارے کے لیے بنا ہے۔