نفرت کے بیج بونیوالے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے: خورشید شاہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نفرت کے بیج بونے والے اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے . یوم آزادی پر اپنے پیغام میں خورشید شاہ نے کہا کہ آج تحریک آزادی کے عظیم رہنماؤں کو یاد رکھنے کا دن ہے .


انہوں نے کہا کہ یوم آزادی پر ہم وطن کے جانثاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں . خورشید شاہ کا مزید کہنا ہے کہ ترقی کے لیے جہد مسلسل کا راستہ اپنانا ہو گا . پیپلز پارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان امن، محبت اور بھائی چارے کے لیے بنا ہے .

. .

متعلقہ خبریں