سینٹرل جیل کراچی میں قیدیوں نے جشنِ آزادی منایا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کی سینٹرل جیل میں قیدیوں نے بھی آج جشن آزادی منایا . قیدیوں نے جشن آزادی پر جیل میں قومی پرچم لگائے، اس موقع پر سینٹرل جیل پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی .

سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل حسن سہتو کی جانب سے جشنِ آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا . تقریب میں قیدیوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا اور قومی پرچم لہرائے .

جشنِ آزادی کی تقریب میں جیل انتظامیہ کے افسران قیدیوں میں گھل مل گئے .

. .

متعلقہ خبریں