پشین: دو گاڑیوں میں تصادم، 2 جاں بحق، 12 زخمی

پشین (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے خانوزئی کے قریب 2 گاڑیوں میں تصادم ہوگیا، حادثے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔لیویز حکام نے پشین کے علاقے میں گاڑیوں کے تصادم سے رونما حادثے کی تصدیق کی۔
لیویز ذرائع کے مطابق 2 گاڑیوں کے تصادم میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔