گرل فرینڈ کو بوسہ دینے پر گرفتار ہوچکا ہوں، ناگا چیتنیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حال ہی میں بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کرنے والے جنوبی بھارتی اداکار ناگا چیتنیا نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں وہ ایک لڑکی کو بوسہ دینے کی پاداش میں گرفتار بھی ہوچکے ہیں۔اپنی یہ دلچسپ کہانی انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران بتائی اور یہ بھی بتایا کہ یہ واقعہ حیدرآباد میں پیش آیا تھا۔
ایک انٹرویو کے دوران جب میزبان نے انہیں بتایا کہ وہ ایک مرتبہ اپنی گرل فرینڈ کو بوسہ دینے کی پاداش میں گرفتار ہوچکے ہیں، اس پر ناگا کا کہنا تھا کہ ایسا ان کے ساتھ بھی ہوچکا ہے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل ریلیز ہونے والی فلم لال سنگھ چڈھا کے ساتھ ناگا چیتنیا نے بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کیا ہے، اس فلم میں عامر خان اور کرینہ کپور نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔یاد رہے کہ ناگا چیتنیا نے نامور اداکارہ سمانتھا رتھ پرابھو سے شادی کی تھی جنہوں نے گزشتہ برس علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔